ینگون 28دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) میانمار کی عدالت نے ملک کے سرکاری راز کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار غیر ملکی نیوز ایجنسی کی دو صحافیوں کے ریمانڈ میں مزید 14 دنوں کے لئے توسیع کر دی۔ جنوبی کورین حکام نے معاملہ کی جانچ جاری رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے ’’والون‘‘ اور ’’کیاو سو او‘‘ کی حراست کی مدت میں اضافہ کی عدالت سے درخواست کی تھی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے دونوں صحافیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں اپنے رشتے داروں، ساتھیوں اور وکلا سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔ ادھر دونوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ بھی کیا گیا۔